سی پیک اتھارٹی: ملازمت کے خواہش مندوں کے لیے خوشخبری

بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، چیئرمین سی پیک اتھارٹی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: چیئرمین سی پیک اتھارٹی اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاْصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باوجود شنگھائی الیکٹرک کا تھربلاک 1 پرکام جاری ہے۔

عاصم سلیم باجوہ نے سی پیک منصوبوں پر سست روی کا تاثر مسترد کردیا

ہم نیوز کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ مائننگ اور1320 میگا واٹ کے پاورپلانٹ پر کام جاری ہے۔

منصوبوں سے 8 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، چیئرمین سی پیک اتھارٹی

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ مائننگ کاعمل 20 فیصد اور پاورپلانٹ پر 15 فیصد تک کام ہوچکا ہے۔

سی پیک منصوبے کو ہر حال میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، عاصم سلیم باجوہ

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ ملازمت کے خواہش مند درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں