مقبوضہ کشمیر :مودی سرکار نے عیدالاضحیٰ کے اجتماعات پر پابندی لگا دی


سری نگر: مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں عیدالاضحیٰ کے اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں عیدالاضحیٰ کے ایام میں تمام مساجد اور عید گاہیں بند رہیں گی جب کہ سری نگر، جموں سمیت کشمیر بھرمیں پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی ہو گی۔

کے ایم ایس کے مطابق انتہا پسند بھارتی حکومت کی جانب سے عید کی نماز پر پابندی کے لیےکورونا کا بہانہ بنایا گیا ہے۔

پاکستان: کشمیریوں سے اظہار یکجہتی،خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی عروج پر ہے۔

گزشتہ روز قابض فورسز نے مزید 2 کشمیری جوانوں کو شہید کردیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بے لگام بھارتی فوج کی بربریت میں روز بہ روز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پانچ اگست کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی خاطر خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پانچ اگست کو مودی نے کشمیر کی آزادی کا راستہ کھولا، عمران خان

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی رولنگ پر سینیٹ سیکریٹریٹ نے وزارت پارلیمانی امور کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ کی جانب سے لکھے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کے روا رکھے جانے والے ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائی جائے گی۔

یوم الحاق پاکستان:کشمیریوں کو ان کا حق دلانےکیلئےلڑتے رہیں گے، وزیراعظم

چیئرمین سینیٹ کی جانب سے لکھے جانے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزارت پارلیمانی امور صدر مملکت کو فوری طور پر سمری ارسال کرے۔

پانچ اگست کو ہونے والے خصوصی اجلاس میں کشمیر کے ایک نکاتی ایجنڈے پر غور ہو گا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزارت پارلیمانی امور سے مظفرآباد میں اجلاس بلانے کے حوالے سے بھی رائے مانگ لی ہے۔

کشمیری عوام نے قربانیوں کی لازوال تاریخ رقم کی ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

چیئرمین سینیٹ کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ چاہتے ہیں کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اجلاس مظفر آباد میں منعقد ہو۔


متعلقہ خبریں