سعودی عرب: بیرون مملکت موجود غیرملکیوں کے اقاموں میں توسیع

سعودی عرب جانے والے مسافروں اور ایئرلائنز کیلئے نئی ایڈوائزری جاری

ریاض: بیرون مملکت مقیم پاکستانیوں سمیت دیگرغیرملکیوں کے اقاموں میں توسیع کردی گئی ہے۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ بات سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ نے بتائی ہے۔

سعودی عرب: شاہ سلمان کے لیے شاہ محمود قریشی کی نیک تمنائیں

سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ کے مطابق خروج و عودہ ویزے (ایگزٹ ری انٹری) پربیرون مملکت مقیم غیرملکیوں کے اقاموں میں توسیع کی گئی ہے۔

محکمہ پاسپورٹ کے مطابق توسیع ان تارکین وطن کے اقاموں میں کی گئی ہے جن کی معیاد ختم ہو گئی ہے۔

صرف سعودیہ میں مقیم افراد کو محدود تعداد میں حج کی اجازت

خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ غیر ملکیوں کے اقاموں میں تین ماہ کی توسیع مفت کی گئی ہے۔

سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ کے مطابق غیرملکیوں کے وزٹ ویزوں میں خود کار طریقے کے مطابق توسیع کا کام بھی مکمل ہو گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے یہ اقدام شاہی فرمان پرعمل کرتے ہوئے اٹھایا ہے۔

سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کے علاوہ تمام شہروں میں لاک ڈاؤن اور کرفیو ختم

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے غیر ملکیوں کے اقاموں اور ویزوں میں تین ماہ کی توسیع کی منظوری دی تھی۔


متعلقہ خبریں