پنجاب: آٹے کی زائد قیمت وصول کرنیوالے جیل جائیں گے،حکومتی فیصلہ

صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال دوسری بار کورونا کا شکار

لاہور: حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ آٹے کی زائد قیمت وصول کرنے والے کو جیل جانا پڑے گا۔ یہ بات صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے بتائی ہے۔

آٹے کی مناسب قیمت پر فراہمی یقینی بنائی جائے، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق پنجاب کے وزیر اسلم اقبال نے یہ انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہی ہے۔

صوبائی وزیر اسلم اقبال نے خبردار کیا کہ سرکاری نرخ سے مہنگا آٹا فروخت کرنے والے کو نہ صرف جیل جانا پڑے گا بلکہ آٹے کی زائد قیمت وصول کرنے کے جرم میں ان کی دکان بھی سیل کر دی جائے گی۔

گندم: ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر اسلم اقبال نے واضح کیا کہ 20 کلو آٹے کا تھیلہ 860 اور 10 کلو تھیلے کی430 روپےمیں فروخت یقینی بنائی جائے۔

وزیر اعظم عمران خان نے بھی گزشتہ روز ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے واضح طور پر ہدایات دی ہیں کہ آٹے کی مناسب قیمت پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

ذخیرہ اندوزوں کو پکڑیں یا سبسڈی دیں- آٹا سستا دیں، وزیراعظم

عمران خان نے گزشتہ دنوں بھی حکومت پنجاب سے کہا تھا کہ گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کریں اور یا سبسڈی دیں لیکن عام آدمی کو سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنائیں۔


متعلقہ خبریں