پنجاب: اسمارٹ لاک ڈاؤن کے آغاز پر وزیراعلیٰ کا پروٹوکول کے بغیر دورہ

پنجاب: اسمارٹ لاک ڈاؤن کے آغاز پر وزیراعلیٰ کا پروٹوکول کے بغیر دورہ

لاہور: حکومت پنجاب کی جانب سے کیے جانے والے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے فیصلے پر صوبے میں عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔

محرم اور عید پر اگر احتیاط نہ کی تو کورونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا جائزہ لینے کے لیے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا پروٹوکول کے بغیردورہ کرکے بذات خود جائزہ لیا۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے والڈ سٹی اور گلبرگ میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کا جائزہ لیا۔ انہوں نے شہر کے شمالی علاقوں کا دورہ کیا۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے دورے کے دوران سیکیورٹی انتظامات دیکھے اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا بھی معائنہ کیا۔

صوبائی حکومت نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عید الاضحیٰ کے موقع پر 9 دن کے لیے مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کا آغاز شب 12 بجے سے ہوا ہے۔

مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر عمل نہیں ہو رہا ہے، اسد عمر

پنجاب کے وزیرقانون کی زیرصدارت انسداد کورونا سب کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میدعید کے موقع پر اسمارٹ لاک ڈاوَن کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے اس ضمن میں بتایا تھا کہ لاہور میں سخت لاک ڈاؤن کیا جائے گا اورعید کے موقع پر ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

پنجاب کے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کےمطابق صوبے میں کورونا کے 172 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 92 ہزار73 ہوگئی تھی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا تھا کہ حکومت کے دور اندیش اقدامات کے باعث کورونا کا پھیلاؤ کم ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہعید الاضحیٰ کے موقع پر ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہو گا۔

پاکستان میں کورونا کیسز میں دوبارہ اضافہ ہو سکتا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عید سادگی سے منائیں اور کورونا کے تناظر میں ایس او پیز کی مسلسل پابندی کریں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اور قومی ادارہ برائے صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر عید الاضحیٰ پرعوام نے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک بار پھر بڑھ سکتی ہے جس پر قابو پانے میں کم سے کم دو ماہ لگ سکتے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق انجمن تاجران کے سیکرٹری جنرل نعیم میر نے حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنا کسی مشاورت کے طویل لاک ڈاؤن کا نوٹی فکیشن جاری کرنا صریحاً زیادتی کے مترادف ہے۔

پنجاب میں عیدالضحیٰ کے موقع پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کی منظوری

نعیم میر کے مطابق 9 روزہ لاک ڈاؤن کا نوٹی فکیشن جاری کرکے حکومت نے تاجروں پر شب خون مارا ہے۔


متعلقہ خبریں