کینیا میں رات کے کرفیو میں مزید ایک ماہ کی توسیع

کینیا میں رات کے کرفیو میں مزید ایک ماہ کی توسیع

نیروبی: کینیا میں رات کے کرفیو میں مزید ایک ماہ کے لیے توسیع کر دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رات کے کرفیو میں اضافے کا اعلان کینیا کے صدر اوہورو کنیاٹا نے قوم سے خطاب کے دوران کیا۔

کینیا کے صدر نے ملک میں 24 گھنٹے کے لاک ڈاون سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک چھپے ہوئے دشمن کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کینیا بھی عالمی وبا کورونا کی زد میں ہے اور اب تک وہاں 17 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ  250 سے زائد افراد موت کا شکار ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں چین میں 3 ماہ بعد کورونا متاثرین کی ریکارڈ تعداد سامنے آ گئی

عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا میں 6 لاکھ 56 ہزار 550 اموات ہوچکی ہیں اور ایک کروڑ 66 لاکھ 44 ہزار 67 افراد متاثر ہوئے جبکہ ایک کروڑ دو لاکھ 32 ہزار 50 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 44 لاکھ 33 ہزار 410 ہوگئی ہے اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار 444 تک پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوروناوائرس کے اثرات صحتیاب ہونے بعد بھی ختم نہیں ہوتے، برطانوی ڈاکٹرز

برازیل میں 24 لاکھ 43 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور 87 ہزار 679 اموات ہوئی ہیں۔

بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 82 ہزار سے زائد ہے اور 33 ہزار 488 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس میں کورونا سے 8 لاکھ 18 ہزار 120 افراد متاثر ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 354 ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں