ہم اداروں کو مضبوط اور سیاسی مداخلت سے پاک کر رہے ہیں، گورنر پنجاب

اپوزیشن جماعتیں کبھی ایک پیج پر نہیں آ سکتیں، گورنر پنجاب

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ہم اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک اور مضبوط بنا رہے ہیں۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے صرف ملکی ترقی اور خوشحالی ہی ان کا مشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار کوئی حکومت مافیا کے خلاف ایکشن لے رہی ہے جبکہ ہم اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک اور مضبوط بنا رہے ہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ عید اور محرم میں لاپروائی سے کوورونا دوبارہ بے قابو ہو سکتا ہے اور مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد وقت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کردار تاریخ کا حصہ رہے گا۔

دوسری جانب حکومتی احکامات کے مطابق رات 12 بجے پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا جب کہ مارکیٹیں بھی 9 دن کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔

گزشتہ روز حکومت پنجاب میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے عید الاضحیٰ کے موقع پر9 دن کے لیے مارکیٹیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: آج دو مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا

وزیرقانون پنجاب کی زیرصدارت انسداد کورونا سب کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میدعید پر اسمارٹ لاک ڈاوَن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب بھر میں عید پر غیر ضروری مارکیٹوں کو بند کردیا جائےگا۔ کورونا پھیلاوَ روکنے کے لیے 9 روز تک مارکیٹس بند رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں پنجاب: اسمارٹ لاک ڈاؤن کے آغاز پر وزیراعلیٰ کا پروٹوکول کے بغیر دورہ

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ لاہور میں سخت لاک ڈاؤن کیاجائے گا اور عید قربان پر ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایاجائے گا۔


متعلقہ خبریں