مانچسٹر ٹیسٹ:ویسٹ انڈیز کو شکست، سیریز انگلینڈ کے نام


انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 269 رنز سے شکست دے دی۔

مانچسٹر کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ کی جانب سے دیئے گئے 399 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم 129 رنز پر آوٹ ہو گئی۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے چار جب کہ اسٹورٹ براڈ نے چار ویسٹ انڈین بلے بازوں کو آؤٹ کیا، براڈ میچ میں دس وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہوپس نے 31، بلیک ووڈ نے 23 جب کہ بروکس نے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیورٹ براڈ ویسٹ انڈیز پر بھاری پڑ گئے

میچ کے آغاز پر ٹاس جیتنے کے بعد ویسٹ انڈیز نے پہلے گیند باز کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ نے اولی پاپ 91، بٹلر 67 اور براڈ 62 رنز کی مدد سے 369 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔


متعلقہ خبریں