پی ٹی اے کا پب جی گیم پر پابندی برقرار رکھنے کا اعلان

پی ٹی اے کا پب جی گیم پر پابندی برقرار رکھنے کا اعلان

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے آن لائن گیم پب جی پر پابندی بر قرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔

پی ٹی اے نے آن لائن گیم پب جی کی بلاکنگ کے حوالے سے تفصیلی حکم جاری کر دیا۔

پی ٹی اے نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ خدشات دور کرنے کے لیے پب جی انتظامیہ سے رابطہ کیا تھا تاہم ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔

تفصیلی حکم میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے کی طرف سے پب جی کے وکلاء سمیت متعلقہ فریقین کو بھی سماعت کا موقع فراہم کیا گیا تاہم اب تک پب جی انتظامیہ کی جاب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔

گزشتہ ہفتے اسلام آباد ہائی کورٹ نے آن لائن گیم’پب جی‘ پرپابندی ختم کرتے ہوئے اس فوری بحال کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے پب گیم کے مالک کمپنی کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں فواد چوہدری نے پب جی گیم پر پابندی کی مخالفت کردی

پب جی کمپنی کے وکیل اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کا وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ خیال رہے کہ پب جی گیم کی وجہ سے ملک میں بڑھتی ہوئی خود کشیوں کے باعث پاکستان ٹیلی کمیونیکشن نے اس پر عارضی پابندی لگائی تھی۔


متعلقہ خبریں