عالمی بینک سے 50 کروڑ 55 لاکھ ڈالر موصول ہو گئے، اسٹیٹ بینک

state bank اسٹیٹ بینک

کراچی: اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ عالمی بینک سے 50 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز موصول ہو گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عالمی بینک سے موصول ہونے والی رقم ترقیاتی منصوبوں اور کورونا سے نمٹنے کے لیے دی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملنی والی رقم سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا۔

رواں ماہ کے آغاز پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے برآمدکنندگان اور صنعتوں کے لیے شرح سود میں کمی کا اعلان کیا۔

مرکزی بینک کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق صنعتوں کے پھیلاوَاور نئی سرمایہ کاری کے لیے قرض 5 فیصد پر ملے گا۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ بنیادی شرح سود میں کمی کے بعد ری فناس ریٹ کم کیے۔ 17 مارچ سے اب تک بنیادی شرح سود میں 6.25 فیصد کمی کی گئی ہے۔

مرکزی بینک کی طرف سے جاری اعلامیہ کے نان ٹیکسٹائل سیکٹر کےلیے مارک اپ 6 سے کم کرکے 5 فیصد کردیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ سرمایہ کاری پر ٹی ای آر ایف کے تحت مارک اپ 7 سے کم کر کے 5 فیصد کردیا گیا۔ فیصلہ بزنس کمیونٹی کی طویل مدت سرمایہ کاری کے لیے کیا گیا۔

خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں 100بیسز پوائنٹس یعنی ایک فیصد کمی کر کے 7 فیصد کردی تھی۔

اس سے قبل اسٹیٹ بینک نے رواں مالی سال کی آخری مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں 100بیسز پوائنٹس یعنی ایک فیصد کمی کر کے 8 فیصد کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: شرح سود میں مزید ڈیڑھ فیصد کمی کردی گئی

گزشتہ تیں ماہ کے دوران شرح سود سوا 5 فیصد کم ہو کر7 فیصد پر آگئی تھی۔ جنوری 2020 میں شرح سود 13.2 فیصد تھی۔ 17 مارچ 2020 میں شرح سود 12.5 فیصد ہو گئی۔


متعلقہ خبریں