سندھ میں کورونا سے مزید 10 افراد جاں بحق

کورونا اسکیموں میں دھوکہ، سینکروں افراد گرفتار

کراچی: سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 571 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ  مزید 10 افراد جاں بحق ہوئے۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 19 ہزار389 ہوگئی۔

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں 24گھنٹے کےدوران 244نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ کراچی میں کورونا کیسز کی تعداد 85ہزار436 ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ  کے مطابق  صوبے میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 10 افراد جاں بحق ہوئے۔ سندھ میں کورونا سے اموات کی تعداد 2 ہزار 172 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 23 افراد جاں بحق جبکہ 936 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 865 ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 75 ہزار 225 افراد متاثر ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 2 لاکھ 42 ہزار 436 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کیسز میں دوبارہ اضافہ ہو سکتا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد ایکٹیو کیسز کی تعداد 26 ہزار 924 ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 19 ہزار 610 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔  ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 19 لاکھ 9 ہزار 846 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 18 ہزار 824 اور خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 33 ہزار 510 ہو گئی ہے۔ بلوچستان 11 ہزار 624، اسلام آباد 14 ہزار 938، آزاد جموں و کشمیر 2 ہزار 40، گلگت بلتستان دو ہزار 10 اور پنجاب میں 92 ہزار 279 کورونا مریض ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے پھیلاوَ کے حوالے سے آئندہ دو ہفتے انتہائی اہم ہیں، اسدعمر

پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 125، سندھ میں 2 ہزار 162، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 180، اسلام آباد میں 165، بلوچستان میں 136، آزاد کشمیر میں 49 اور گلگت بلتستان میں 48 ہو چکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ‏ملک بھر کےاسپتالوں میں 233 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد ایک ہزار 859 ہے۔ اس وقت ایک ہزار 943 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں.

ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ 30 شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔


متعلقہ خبریں