جانور کی خریداری کے وقت ایس او پیز پر عمل کریں، صدر مملکت


اسلام آباد: صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ جانوروں کی خریداری کے وقت ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ انہوںے تلقین کی کہ احتیاطی تدابیر پہ عمل درآمد میں قطعی غفلت نہ برتیں۔

محرم اور عید پر اگر احتیاط نہ کی تو کورونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے یہ بات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترامڑی میں قائم کی جانے والی مویشی منڈی کے دورے کے موقع پر کہی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے دورے کے دوران وہاں موجود لوگوں سے ان کے مسائل بھی سنے جب کہ بیوپاریوں نے انہیں اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔

ہم نیوز کے مطابق صدر مملکت نے بات چیت کے دوران بیوپاریوں اور لوگوں سے کہا کہ وہ جانوروں کی خریداری کے دوران احتیاطی تدابیر کو لازمی ملحوظ خاطر رکھیں۔

پاکستان میں کورونا کیسز میں دوبارہ اضافہ ہو سکتا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

وزیراعظم عمران خان نے بھی گزشتہ روز کہا تھا کہ عیدا لاضحیٰ اور محرم کے مواقع پر احتیاطی تدابیر پہ لازمی عمل درآمد کریں۔

حکومت کے متعدد دیگر زعما بھی یہ بات کئی مرتبہ باورکراچکے ہیں کہ عید قرباں کے موقع پر ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے وگرنہ بد احتیاطی کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

پاکستان میں کورونا سے مزید 23 افراد جاں بحق، 936 نئے کیسز رپورٹ

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عید الاضحیٰ کے موقع پر بدا حتیاطی برتی گئی تو ریکوری میں کم از کم دو ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں