اگر ہمیں مشتعل کیا گیا تو پوری قوت سے جواب دیں گے، آرمی چیف


اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ اگرہمیں مشتعل کیاگیاتوپوری قوت سےجواب دیں گے۔

ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا  میں الخالد ٹینک کی آرمڈ کورکوحوالے کرنےکی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا آرمی چیف نے کہا کہ کہ ملک کے اندراورسرحدوں پرامن کے قیام کیلئے مضبوط دفاع اورپیشہ ورانہ تیاریاں ناگزیر ہیں۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پری ریلیز کے مطابق الخالدون ٹینک چین اوریوکرین کےتعاون سےبنایاگیاہے۔ تقریب کے دوران ٹینک کی شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے چیئرمین میجر جنرل سید عامر رضا نے جاری منصوبوں پرآرمی چیف کوبریفنگ دی۔ آرمی چیف نے ایچ آئی ٹی کی دفاعی پیداور کے شعبے میں کارکردگی کی تعریف کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے  پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف کا کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سلامتی کی صورتحال پر غور کیا گیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا تھا کہ مسلح افواج نے آپریشنل تیاریوں اور ملک کو درپیش خطرات کا جائزہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کانفنرس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کے مظالم کا خصوصی طور پر نوٹس لیا گیا تھا۔ کشمیریوں کی جدوجہد کے دوران شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا تھا کہ پاکستان کی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے کو ناکام بنانے کیلئے مسلح افواج تیار ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کورونا وائرس اور ٹڈی دل کے خلاف پاک فوج کے کردار کی تعریف کی تھی۔


متعلقہ خبریں