نیپرا نے کراچی میں کرنٹ لگنے سے ہونے والی ہلاکتوں کا نوٹس لے لیا


اسلام آباد: نیپرا نے کراچی میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے ہونے والی ہلاکتوں کا نوٹس لے لیا ہے۔

کراچی میں دو روز کے دوران کرنٹ لگنے سے 5 افراد جاں بحق

ہم نیوز کے مطابق نیپرا نے حالیہ بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اور پسماندگان سے ثبوت و شواہد حاصل کرنے کے لیے ای میل ایڈریش متعارف کرایا ہے۔

بارش کے بعد کراچی ڈوب گیا، کرنٹ  لگنے سے مزید دو افراد جاں بحق

نیپرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اور یا پھر ایسے افراد جن کے پاس اس بات کے ثبوت و شواہد موجود ہیں کہ لوگوں نے اپنی زندگی کی بازیاں کرنٹ لگنے کی وجہ سے ہاری ہیں، نیپرا کو رپورٹ کریں۔

کراچی میں بارشوں کی تباہ کاریاں،کرنٹ لگنے سے 20 افراد جاں بحق

ہم نیوز کے مطابق شہر قائد کے باسیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے پاس موجود ثبوت و شواہد براہ راست keelectrocution@nepra.org.pk پر ای میل کریں۔


متعلقہ خبریں