کھلاڑیوں کو ذاتی اور پروفیشنل زندگی میں توازن رکھنے کی ضرورت ہے، یونس خان

یونس خان قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

فائل فوٹو


قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو ذاتی اور پروفیشنل زندگی میں توازن رکھنے کی ضرورت ہے۔

ڈربی سے ویڈیو کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کیساتھ کام کرنے کا ہہلا تجربہ بہترین رہا، ڈربی میں ٹریننگ کیلیے اچھا ماحول ملا، بیٹسمینوں کو سیمنگ کنڈیشنز میں کھیلنے کا موقع ملا۔

بلے بازوں کی کارکردگی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کاؤنٹیز میں بولرز مختلف ہوتے ہیں، اپنے ہی بولرز کمزوریوں سے واقف ہوتے ہیں، اسی وجہ سے شاید وکٹیں زیادہ گریں،

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہ انٹراسکواڈ میچ میں شاید کھلاڑی سنجیدہ بھی نہیں تھے، کھلاڑیوں کو اسکلز کیساتھ ٹیم مین بننا سکھانے کی کوشش کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم سمیت ہر نوجوان کھلاڑی کو یکساں ٹائم دینے کے کوشش کر رہا ہوں، میری کوشش ہے کہ بابر اعظم اپنی کامیابی اور پرفارمنس ایک قدم مزید آگے لے جائیں۔

اپنے تجربے سے نوجوان کھلاڑیوں کوفائدہ پہنچانےکی کوشش کروں گا، یونس خان

یونس خان نے کہا کہ باب وولمر سے میں بہت قریب تھا، وہ کھلاڑیوں کو کیسے ڈیل کرتے تھے میں نے سیکھ  لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  انگلینڈ میں بیٹنگ کی کمزوریاں کھل کر سامنے آتی ہیں، یہاں کسی کی تکنیک تبدیل نہیں کرسکتے، شاٹ سلیکشن وغیرہ کی نشاندہی کرسکتے ہیں، اسد شفیق اور اظہر علی کیا غلطیاں کررہے ہیں میں دیکھ رہا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فاسٹ بولرز محمد عباس کو بولنگ ٹیم لیڈر بنانے کی خواہش ہے، میری کوچنگ کا فائدہ بلے بازوں کے مستقبل کے لیے مدد گار ثابت ہوگا۔


متعلقہ خبریں