اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارتی اقدامات کا نوٹس لیں، پاکستان

اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارتی اقدامات کا نوٹس لیں، پاکستان

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کی جانب سے عید الاضحیٰ کے موقع پر نمازعید پہ سخت پابندی عائد کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی غاصب افواج نے مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کررکھا ہے۔

مقبوضہ کشمیر :مودی سرکار نے عیدالاضحیٰ کے اجتماعات پر پابندی لگا دی

ہم نیوز کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو نمازعید سے روکنا قابل مذمت اقدام ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی قدامات بنیادی انسانی حقوق کے بھی صریحاً منافی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ بھارت کورونا وبا کو مقبوضہ کشمیرکےعوام کی مذہبی آزادی چھیننےکے لیے استعمال کررہا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان نے اقوام متحدہ اورعالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے غیرآئینی اقدامات کا نوٹس لے۔

پاکستان: کشمیریوں سے اظہار یکجہتی،خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے واضح کیا کہ بھارت کے ظالمانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبایا نہیں جا سکے گا۔


متعلقہ خبریں