سی ایم ایچ پشاور میں صحت یاب ہونے کے بعد افغان فوجی جوان واپس روانہ


راولپنڈی : افغان نیشنل ڈیفنس فورسز کا فوجی جوان ملٹری اسپتال سی ایم ایچ پشاور میں صحت یاب ہونے کے بعد افغانستان واپس روانہ ہوگیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق افغان فوج نے پاکستان سے اپنے ایک جوان کےعلاج کی درخواست کی تھی جو 14جولائی کوموصول ہوئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ افغان فوجی کا سی ایم ایچ پشاورمیں علاج کیا گیا جسے بعد ازاں مکمل صحت یابی کے بعد طورخم بارڈرکے ذریعے واپس افغانستان بھیج دیا گیا ہے۔

کابل: افغان فورسز کی کارروائیاں، 24 دہشت گرد ہلاک، 27 زخمی


متعلقہ خبریں