پاکستان میں کورونا سے مزید 27 افراد جاں بحق، 1063 نئے کیسز رپورٹ



اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 27 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 1063 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 892 ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 76 ہزار 288 افراد متاثر ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 2 لاکھ 44 ہزار 883 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کیسز میں دوبارہ اضافہ ہو سکتا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد ایکٹیو کیسز کی تعداد 25 ہزار 513 ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 21 ہزار 256 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔  ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 19 لاکھ 31 ہزار 102 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 19 ہزار 398 اور خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 33 ہزار 724 ہو گئی ہے۔ بلوچستان 11 ہزار 654، اسلام آباد 14 ہزار 963، آزاد جموں و کشمیر 2 ہزار 55، گلگت بلتستان دو ہزار 42اور پنجاب میں 92 ہزار 452 کورونا مریض ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے پھیلاوَ کے حوالے سے آئندہ دو ہفتے انتہائی اہم ہیں، اسدعمر

پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 133، سندھ میں 2 ہزار 172، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 186، اسلام آباد میں 165، بلوچستان میں 136، آزاد کشمیر میں 50 اور گلگت بلتستان میں 50 ہو چکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ‏ملک بھر کےاسپتالوں میں 233 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد ایک ہزار 859 ہے۔ اس وقت ایک ہزار 943 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں.

ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ 30 شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے صحت یاب مریض مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔


متعلقہ خبریں