مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری، مزید 2 کشمیری شہید


سرینگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی اہلکاروں نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ بھارتی قابض فوج نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے ضلع راجوری میں جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو کشمیریوں کو شہید کر دیا جبکہ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک کشمیری شدید زخمی ہو گیا۔

کے ایم ایس کے مطابق نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ بھارتی انتظامیہ کا سرچ آپریشن کافی دیر سے جاری ہے۔

دوسری جانب مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں عیدالاضحیٰ کے اجتماعات پر پابندی لگا دی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں عیدالاضحیٰ کے ایام میں تمام مساجد اور عید گاہیں بند رہیں گی جب کہ سری نگر، جموں سمیت کشمیر بھرمیں پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی ہو گی۔

کے ایم ایس کے مطابق انتہا پسند بھارتی حکومت کی جانب سے عید کی نماز پر پابندی کے لیےکورونا کا بہانہ بنایا گیا ہے۔

پاکستان: کشمیریوں سے اظہار یکجہتی،خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ


متعلقہ خبریں