بل گیٹس نے کورونا کے خلاف مؤثر علاج رواں سال ملنے کی امید دلا دی

بل گیٹس نے کورونا کے خلاف مؤثر علاج رواں سال ملنے کی امید دلا دی

بل گیٹس۔ فوٹو: فائل


مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے رواں سال کورونا کے خلاف مؤثر علاج ملنے کی امید دلا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بل گیٹس نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اینٹی وائرل ادویات اور اینٹی باڈی تھراپیز کی بدولت کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی شرح میں اس سال کے آخر تک نمایاں کمی لانے میں مدد مل سکے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بات کا قوی امکان ہے رواں سال کے آخر تک نئے ٹولز کے امتزاج سے اموات کی شرح میں نمایاں کمی آجائے گی، جن میں سے بیشتر اس وقت کے لیے ہوں گے جب کوویڈ 19 کی سنگین علامات نظر آئیں۔

بل گیٹس نے کہا کہ اینٹی وائرل دوا ریمیڈیسیور ان چند ادویات میں سے ایک ہے جس کو اس طرح تیار کیا جا سکتا ہے کہ سنگین علامات کے آغاز سے قبل اسے استعمال کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: بل گیٹس دنیا کے امیر ترین افراد میں پہلی پوزیشن کھو بیٹھے

کورونا کے آغاز پر کمپیوٹر سافٹ ویئر بنانے والی معرف کمپنی مائیکروسافٹ نے کسی بھی ملک کے لیے سفر کرنے سے قبل وہاں موجود کورونا وائرس کی وبا کی صورتحال جاننے کے لیے مائیکروسافٹ نے ایک بڑا اقدام اٹھایا تھا۔

مائیکرو سافٹ نے کورونا وائرس کے کیسز سے باخبر رہنے کیلئے ’کورونا وائرس ٹریکر‘ متعارف کرایا۔ مذکورہ ٹریکر کی مدد سے یہ جانے میں مدد ملی کہ کورونا دنیا کے کن ممالک میں پھیل چکا ہے۔ نئے کیسز کے سامنے آنے پر ٹریکر اپڈیٹڈ معلومات دیتا ہے۔

اس ٹریکر میں دنیا بھر سے مجموعی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد سمیت ہر ملک کے اپنے اپنے خانے بنے ہوئے ہیں جس کے ذریعے کیسز کا پتا لگانا بہت آسان ہے۔ ٹریکر میں صحت یاب مریضوں کی تعداد بھی اپڈیٹ ہو رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں