کراچی میں کھڑا پانی آج گھنٹوں میں ختم ہوا، ناصر شاہ


کراچی: ،وزیراطلاعات سندھ ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں جہاں کئی دنوں پانی کھڑا ہوتا تھا،آج گھنٹوں میں ختم ہوا۔

وزیرتعلیم سندھ سعید  غنی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ناصر شاہ نے کہا کہ کراچی میں بارش کے بعد کچھ جگہوں پر پانی جمع ہوا۔ کراچی کے شہریوں کو تکلیف ہوئی، جس کے لیے معذرت خواہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی بینک کے اشتراک سے کراچی میں نالوں کی صفائی کا کام کیا۔ کراچی میں شدید بارش ہوئی تھی،صرف چند علاقوں میں نکاسی آب کا مسئلہ ہوا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی کے کہا کہ شور کرنے والے کراچی کی سڑکوں پر نظر نہیں آئے۔

مزید پڑھیں: کراچی بارش: چھتیں گرنے سے 4 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کراچی میں کام کرانے کیلئے 3،4کمیٹیاں بنائیں۔ مون سون میں کہیں بھی کوئی ادارہ ڈویلپمنٹ کا کام نہیں کرتا۔ پی ٹی آئی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز نے سڑکیں کاٹی اور سیوریج لائنز ڈالی جس کی وجہ سے زیادہ مسئلہ ہوا۔

سعید غنی نے کہا کہ تحریک انصاف نے لوگوں کے لیے مسائل پیدا کیے، حل نہیں کیے۔ علی زیدی نے نالوں کی صفائی کیلئے ایک مہم چلائی تھی۔ علی زیدی نہ دعویٰ کیا تھا کہ لاکھوں ٹن کچرا نکالا۔ علی زیدی نے نالوں سے گند نکال کر کراچی شہر کو گندا کیا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزرا میں سے کوئی کراچی کی سڑکوں پر نظر نہیں آیا۔ نالوں کے اوپر لوگوں کے گھر بنے ہوئے ہیں۔ جن لوگوں کے نالوں کے اوپر گھر ہیں ان کے گھروں میں پانی تو جائے گا۔

سعید غنی نے کہا کہ کشمیری محلہ نالے کے ساتھ ہے، جب زیادہ پانی آیا تو ان کے گھروں میں جانا تو تھا۔ دو سال میں پی ٹی آئی کی نالائق حکومت نے کراچی کو کیا دیا؟ علی زیدی نےنالوں سے کچرا نکال کر گلیوں میں پھینک دیا۔
کراچی کے حالات کے ذمہ دار تحریک انصاف کے ایم پی ایز ہیں، سعید غنی


متعلقہ خبریں