سندھ میں کورونا سے مزید 17 افراد جاں بحق، 654 متاثر

کورونا ریپڈ رسپانس ٹیم نے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

کراچی: سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 654 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ  مزید 17 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار52 ہو گئی۔

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں 24 گھنٹے کےدوران 355 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ کراچی میں کورونا کیسز کی تعداد 85 زار791 ہو گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ  کے مطابق سندھ میں 407 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے  جب کہ 68 کورونا مریض وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 27 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 1063 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 892 ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 76 ہزار 288 افراد متاثر ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 2 لاکھ 44 ہزار 883 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کیسز میں دوبارہ اضافہ ہو سکتا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد ایکٹیو کیسز کی تعداد 25 ہزار 513 ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 21 ہزار 256 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔  ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 19 لاکھ 31 ہزار 102 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں