اے اور او لیول کے امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے، شفقت محمود

کیمبرج سمیت تمام امتحانات 15 جون تک منسوخ

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک میں  کیمبرج بورڈ کے اے اور او لیول کے امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پنغام میں شفقت محمود نے کہا کہ اے اور او لیول کے امتحانات پر پابندی سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں،امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

یاد رہے کہ مارچ میں شفقت محمود کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی اور صوبائی وزرائے تعلیم اور اعلی تعلیم کے عہدیداروں کے اجلاس میں مئی اور جون میں کیمبرج بورڈ کے او اور اے لیول کے ہونے والے امتحانات ملتوی کردیے گئے تھے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر اس سال وفاقی اور صوبائی بورڈز کے زیر انتظام ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیے گئے تھے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے 15 ستمبر سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں حالات نارمل ہونے تک اسکولز نہیں کھولیں گے، وزیرتعلیم پنجاب

وزیر تعلیم شفقت محمود نے اس سے قبل کہا تھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو تجاویز بھیج دی گئی ہیں اور حکومت بھی تعلیمی اداروں سے متعلق مزید مشاورت کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارو ں سے متعلق ایس او پیز پر نظرثانی کی جائے گی۔ اگست کے پہلے اور پھر تیسرے ہفتے میں تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے پر دوبارہ نظرثانی کریں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ جامعات پی ایچ ڈی کرنے والے طلبا کو 15 ستمبر سے پہلے بلا سکتے ہیں۔ تمام تعلیمی اداروں کو چاہیے کلاسز کا آغاز کرنے سے پہلے صفائی کروائیں اور سینیٹائز کریں۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کو ایس او پیز پرعمل درآمد کا خاص خیال رکھنا ہو گا اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا۔ تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد سے متعلق تربیت ہوگی اور بعض تعلیمی اداروں کو انتظامی دفاتر پہلے کھولنے کی اجازت دی جائے گی


متعلقہ خبریں