ہمیں نئی سوچ سے کشمیر کے مسئلے پر سوچنا ہو گا، شبلی فراز


لاہور:  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہمیں نئی سوچ سے کشمیر کے مسئلے پر سوچنا ہو گا، ہم چاہتے ہیں کشمیری عوام اپنی مرضی کے فیصلے کر سکیں۔

لاہور میں کشمیر کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر کے حوالے سے 5 اگست کو فیصلہ کیوں کیا، یہ وقت بتائے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارتی اقدام نے ہر پاکستانی کے دل میں کشمیر کے ایشو کو زندہ کر دیا۔ بین الاقوامی دنیا نے بھارتی اقدام پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں کشمیر کا معاملہ اٹھایا۔ پاکستانی قوم کشمیری عوام کے کھڑی ہے۔ کشمیر کے معاملے پر حکومت نے مضبوط نکتہ نظر اپنایا ہے۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری، مزید 2 کشمیری شہید

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی عصمت دری ہو رہی ہے۔ 5 اگست کو کشمیر کے حوالے سے پورے ملک میں پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیش کش کی۔

انہوں نے کہا کہ  اپوزیشن والے انفرادی مسائل پر آل پارٹیز کانفرنس سی بلاتے ہیں۔ اپوزیشن کو جب احتساب کی خوشبو آتی ہے تو اے پی سی بلا لی جاتی ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی کو علاقائی جماعت بنا دیا ہے۔ بلاول نے کراچی کے مسائل کو چھوڑ کر لاہور کے مسائل پر تقریر کی۔جب تک حکومت ہے لوگ آتے اور جاتے رہیں گے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ پہلی بار کسی حکومت نے اپنے معاونین اور مشیروں کے اثاثے ظاہر کیے ہیں۔ ڈیجیٹل پاکستان کا پروگرام آگے بڑھتا رہے گا۔


متعلقہ خبریں