سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا


کراچی: سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ  پر 3 سرکاری چھٹیاں دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں 31 جولائی سے 2 اگست تک عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں ہوں گی۔

اس سے قبل وفاقی حکومت نے بھی عیدالاضحیٰ  پر 3 سرکاری چھٹیاں دینے کا اعلان کیا تھا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عید الاضحیٰ پر  31 جولائی سے 2 اگست (جمعہ، ہفتہ اور اتوار) کو سرکاری عید تعطیلات ہوں گی جب کہ عید کے تیسرے روزچھٹی نہیں ہوگی.

خیال رہے کہ 21 جولائی کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کہ پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا تھا۔ کمیٹی نے عیدالاضحیٰ یکم اگست بروز ہفتے کو منانے کا اعلان کیا تھا۔

ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا تھا جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کی تھی۔

چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں محکمہ موسمیات، وفاقی وزارت مذہبی امورکےحکام اوردیگر متعلقہ ماہرین شریک ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ذالحج کے چاند سے متعلق پیش گوئی کی تھی کہ ذالحجہ 1441 ہجری کے چاند کی پیدائش 21 جولائی کو رات 10 بجکر33منٹ پر ہوچکی۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب:ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحیٰ31 جولائی کو ہو گی

انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ آج ملک میں مطلع صاف ہونے کی وجہ سے کراچی اور گرد و نواح میں چاند نظر آئے گا۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اگر بادل ہیں تو روٹ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور صحیح مقام دیکھیں۔


متعلقہ خبریں