انضمام شدہ علاقوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

پی ٹی آئی حکومت جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، وزیراعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

محرم اور عید پر اگر احتیاط نہ کی تو کورونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات خیبرپختونخوا میں توانائی سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی،۔

اعلیٰ سطحی اجلاس میں صوبہ خیبر پختونخوا میں توانائی سے متعلقہ امور میں ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں انضمام شدہ علاقوں میں ترقیاتی عمل سے متعلق پیش رفت پر بھی غور و خوص ہوا۔

معاون خصوصی تانیہ ایدروس عہدے سے مستعفی

جائزہ اجلاس میں مالی سال برائے 2019-20 کےاخراجات اور رواں مالی سال کے لیے مختص شدہ بجٹ سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔

ہم نیوز کے مطابق اعلیٰ سطحی اجلاس میں توانائی کے شعبے میں متعلقہ اداروں کے بورڈز میں صوبائی نمائندگی کے امور پرغور کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اعلیٰ سطحی اجلاس سے صدارتی خطاب میں کہا کہ انضمام شدہ علاقوں کی تعمیروترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیراعظم کا9 اگست کو ٹائیگرفورس ڈے منانے اور شجر کاری مہم کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ انضمام شدہ علاقوں میں انفراسٹرکچر کے قیام کے لیے مختص شدہ فنڈ کے اجرا کو یقینی بنایا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ توانائی کے شعبے سے متعلقہ اداروں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں صوبائی نمائندگی کوبھی یقینی بنایا جائے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے ہدایت کی کہ وزارت توانائی، خزانہ ، ایف بی آراور صوبائی حکومت اس حوالے سے طریقہ کار طے کریں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے استعفیٰ دے دیا

وزیراعظم عمران خان نےجائزہ اجلاس سے صدارتی خطاب میں کہا کہ پاور جنریشن پالیسی 2015 میں مجوزہ ترمیم کے معاملے پر کابینہ کمیٹی برائے توانائی میں غور کیا جائے۔


متعلقہ خبریں