انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف 14رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان


اولڈ ٹریفورڈ: تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف 14 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ 

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلنے والے اسکواڈ کو برقرار رکھا ہے، ٹیم میں جو رووٹ کپتان، جیمز اینڈرسن، جوفرا آرچر، ڈومنیک بیس، اسٹورٹ براڈ اور روری برنز شامل ہیں۔

ان کے علاوہ زیک کراولی، سیم کرن، اولی پاپ، ڈوم سیبلی، بین اسٹوکس، کرس ووکس اور جو بٹلر شامل ہیں۔

دورہ انگلینڈ: ٹیسٹ سیریز کیلئے 20 کھلاڑی شارٹ لسٹ کر لیے گئے

گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کے بیس کھلاڑی شارٹ لسٹ کئے تھے۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق شارٹ لسٹ کیے گئے کھلاڑیوں میں قومی ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم (نائب کپتان) اوپنر عابد علی، سینئر بیٹسمین اسد شفیق، آل راؤنڈر فہیم اشرف، مڈل آرڈر بیٹسمین فواد عالم شامل ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں اوپنر امام الحق، فاسٹ باؤلر عمران خان سینئر، کاشف بھٹی، فاسٹ باؤلر محمد عباس، وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان، سابق کپتان سرفراز احمد، فاسٹ باؤلر نسیم شاہ بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہین۔

خیال رہے کہ پاکستان اور انگلیند کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ پانچ اگست سے شروع ہو گا۔


متعلقہ خبریں