شہباز شریف نے صحت کے دو معیار مقرر کر رکھے ہیں، حکومت پنجاب

پنجاب: مختلف شہروں میں یوم عاشور پر موبائل سروسز بند رہیں گی،محکمہ داخلہ

لاہور: حکومت پنجاب نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی صحت سے متعلق دو معیار مقرر کر رکھے ہیں۔

اپوزیشن ایف اے ٹی ایف کی آڑ میں نیب قانون میں ترامیم چاہتی ہے، شاہ محمود

ہم نیوز کے مطابق حکومت پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نیب میں پیشی ہو اوریا پھرکورونا وائرس کے دوران عوام کی مدد کرنا ہو تو بیماریاں اور بزرگی آڑے آجاتی ہیں۔

حکومت پنجاب کے ترجمان نےکہا کہ عوام اب ان لوگوں سے عاجز آچکے ہیں اور ان کا کڑا احتساب چاہتے ہیں۔

ترجمان حکومت پنجاب نے کہا کہ کرپشن کے مشترکہ چیمپئنز کی نیب قوانین پرمعصومانہ تجاویز سامنے آ چکی ہیں۔

ایف اے ٹی ایف: اپوزیشن نے بدلے میں این آر او مانگ لیا، فیصل جاوید

ہم نیوز کے مطابق صوبائی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ حکومت کرپشن کے خلاف اپنے اصولوں پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔


متعلقہ خبریں