پارلیمنٹ قومی سلامتی سے متعلق کل تاریخی قانون سازی کریگی، بابر اعوان

پارلیمنٹ قومی سلامتی سے متعلق کل تاریخی قانون سازی کریگی، بابر اعوان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے دعویٰ کیا ہے کہ پارلیمنٹ قومی سلامتی سے متعلق کل تاریخی قانون سازی کرے گی۔

ایف اے ٹی ایف: اپوزیشن نے بدلے میں این آر او مانگ لیا، فیصل جاوید

ہم نیوز کو یہ بات انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتائی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان سے رابطہ کیا اور ان سے کل صبح ہونے والی اہم قانون سازی پر ضروری مشاورت کی۔

ذرائع کے مطابق کل صبح  ساڑھے 9 بجے  سینیٹ کی لا کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جب کہ ایف اے ٹیئ ایف قانون سازی کے لیے سینیٹ کا اجلاس کل صبح دس بجے بلایا گیا ہے۔

اپوزیشن ایف اے ٹی ایف کی آڑ میں نیب قانون میں ترامیم چاہتی ہے، شاہ محمود

ہم نیوز کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل سہ پہر تین بجے منعقد ہو گا۔  وزیراعظم عمران خان کے مشیربرائے  پارلیمانی امور بابر اعوان نے اس ضمن میں سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ضروری صلاح و مشورے کے بعد بابر اعوان نے دعویٰ کیا کہ پارلیمنٹ قومی سلامتی سے متعلق کل تاریخی قانون سازی کرے گی۔

ممتاز قانون دان بابر اعوان نے واضح طور پر کہا کہ قانون سازی حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

ذرائع کے مطابق بابر اعوان سے بات چیت میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اہم امور پر قانون سازی کا عمل جاری رکھا جائے۔

ایف اے ٹی ایف: پاکستان نے ایک سال میں نمایاں پیشرفت کی، حماد اظہر

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی سے متعلق قانون سازی میں تاخیر نہیں ہونے دیں گے۔


متعلقہ خبریں