ایل او سی پر بھارتی فائرنگ، 2خواتین سمیت 3 شہری زخمی

بھارتی فوج مظاہرین پر فائرنگ کرتے ہوئے۔ فوٹو رائٹرز


اسلام آباد: بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول کے رکھ چکری سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ سے 2خواتین سمیت 3 شہری زخمی ہوگئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ پاک فوج کی بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے غیر ملکی میڈیا نے آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے سیکٹر چری کوٹ کا دورہ کیا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا تھا کہ بین الاقوامی میڈیا نے چڑی کوٹ سیکٹر میں بھارتی فائرنگ سے متاثرہ افراد سے بات چیت کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بین الاقوامی میڈیا کو بھارتی گولہ باری سے متاثرہ علاقے دکھائے گئے۔ بین الاقوامی میڈیا کو بھارتی فوج کے مارٹر گولوں اور کلسٹر بموں سے متاثرہ علاقے بھی دکھائے گئے۔ میڈیا کو بھارت کی طرف سے سرحد کی نگرانی کے نظام کو بھی دکھایا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق غیرملکی میڈیا نے ایل اوسی پر آمنے سامنے موجود فوجی چوکیاں بھی دیکھیں۔ غیرملکی صحافیوں نے ایل او سی  پر 3،4کلومیٹردوراینٹی انفلٹریشن گرڈ بھی دیکھے۔ گرڈزپربارودی سرنگیں،زیرزمین سینسر،آبزرویشن سسٹم اورریڈارموجودہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 2015 سے اب تک بھارت 11 ہزار 815 بارسیزفائرکی خلاف ورزیاں کرچکاہے۔

مزید پڑھیں: ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ: دو خواتین زخمی

غیر ملکی صحافیوں کو بتایا گیا کہ بھارتی جنتا پارٹی کے برسراقتدار آنے کے بعد ایل اوسی پراشتعال انگیزیاں بڑھی ہیں۔ اشتعال انگیزی کےجواب میں پاک فوج صرف بھارتی چوکیوں کونشانہ بناتی ہے۔ پاک فوج کی جانب سےشہری آبادی پرفائرنگ سے اجتناب برتا جاتاہے۔


متعلقہ خبریں