پیٹرولیم مصنوعات ساڑھے 9 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز


اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات ساڑھے 9 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دے دی۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کوبھجوا دی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پیٹرول 7 روپے فی لیٹراور ہائی اسپیڈڈیزل 9 روپے 50 پیسےمہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کا تیل 6 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

پیٹرول کی قلت کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن کے قیام کی منظوری

یاد رہے کہ گزشتہ روز مشیر خزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت توانائی کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز بعد تبدیل کرنے کی تجویز منظور کی گئی تھی۔

اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔ آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی غور کیا گیا۔

جاری اعلامیہ کے مطابق نئے طریقہ کار کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق 3 ماہ پیشگی تیاری ممکن ہوسکے گی۔


متعلقہ خبریں