متحدہ اپوزیشن: سینیٹرز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

متحدہ اپوزیشن: سینیٹرز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

لاہور: متحدہ اپوزیشن نے اپنے سینیٹرز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پارلیمنٹ قومی سلامتی سے متعلق کل تاریخی قانون سازی کریگی، بابر اعوان

ہم نیوز کے مطابق متحدہ اپوزیشن کے سینیٹرز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ تین جماعتوں کے قائدین کے درمیان ہونے والی مشاورت کے بعد کیا گیا۔

پی ایم ایل (ن) کے ترجمان کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری اور امیر جمعیت العلمائے (ف) مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر مشاورت کی جس کے بعد کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اپوزیشن نکلی تو آدھا راستہ پہنچنے پر ہی حکومت گر جائیگی، بلاول

ہم نیوز نے پی ایم ایل (ن) کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ اپوزیشن کے سینیٹرز پر مشتمل کمیٹی ایف اے ٹی ایف سے متعلق سینیٹ میں زیرغور قوانین کا جائزہ لے گی۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے دعویٰ کیا ہے کہ پارلیمنٹ قومی سلامتی سے متعلق کل کے اجلاس میں تاریخی قانون سازی کرے گی۔

شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان کا عید کے بعد اے پی سی بلانے پر اتفاق

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ دعویٰ وزیراعظم عمران خان سے صلاح و مشورے کے بعد کیا ہے۔


متعلقہ خبریں