پنجاب: تمام کنٹریکٹ اساتذہ کو مستقل کرنے کا فیصلہ

حکومت پنجاب نے بلدیاتی انتخابات کرانے کی تاریخ دے دی

لاہور: حکومت پنجاب نے تمام کنٹریکٹ اساتذہ کو مستقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق صوبائی حکومت نے اس ضمن میں وزیر قانون پنجاب راجہ محمد بشارت کی سربراہی میں کمیٹی بھی قائم کردی ہے۔

انتہائی ذمہ دار ذرائع نے اس سلسلے میں ہم نیوز کو بتایا ہے کہ قائم کردہ کمیٹی کیس ٹو کیس اساتذہ کو مستقل کرنے کا جائزہ لے گی۔

ہم نیوز کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت 2014 سے اب تک کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی ہونے والے اساتذہ کو مستقل کیا جائے گا۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر قانون راجہ محمد بشارت کی سربراہی میں قائم کی جانے والی کمیٹی اساتذہ کے کوائف کی روشنی میں اساتذہ کو مستقل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گی۔

ہم نیوز کے مطابق ایجوکیٹرز کی بھی مستقلی کے لیے 2017 تک کی جانے والی بھرتیوں کا ریکارڈ  طلب کر لیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں