ڈپلومیٹک انکلیو: غیر متعلقہ خاتون کے داخلے کی کوشش ناکام


اسلام آباد:  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے غیر متعلقہ خاتون کے ڈپلو میٹک انکلیو میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ پولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا ہے۔

اسلام آباد: عوامی شکایات کا ازالہ، پولیس اہلکار ویڈیو کیمروں سے لیس ہوں گے

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ بلوچستان حکومت کی گاڑی میں بیٹھی ہوئی جب ایک خاتون نے ڈپلومیٹک انکلیو میں داخل ہونے کی کوشش کی توپولیس کی جانچ پڑتال کےدوران خاتون اپنی آمد کا کوئی معقول جواز پیش نہ کرسکیں۔

اسلام آباد: کشمیر ہائی وے پر فائرنگ، پولیس افسر جاں بحق

ذرائع کے مطابق خاتون سرکاری گاڑی کو غیر قانونی طور پر استعمال کررہی تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کے استفسار پر خاتون یہ بھی بتانے میں ناکام رہیں کہ وہ سرکاری گاڑی کس وجہ سے استعمال کررہی ہیں؟

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد کارروائی کرتے ہوئے سرکاری گاڑی میں بیٹھی ہوئی خاتون کو گرفتار کرکے ویمن پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ڈپلومیٹک انکلیو میں ہنگامہ کرنے والی خاتون کو جیل بھیج دیا گیا

ڈی چوک میں خاتون کی پولیس سے بدتمیزی کی ویڈیو کچھ ہی عرصہ قبل سامنے آئی تھی۔


متعلقہ خبریں