دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ایک کروڑ 82 لاکھ سے زائد افراد متاثر

فوٹو: فائل


عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا میں 6 لاکھ 92 ہزار 794 اموات ہوچکی ہیں اور ایک کروڑ 82 لاکھ 34 ہزار 936 افراد متاثر ہوئے جبکہ ایک کروڑ 14 لاکھ 44 ہزار 963 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 48 لاکھ 13 ہزار 647 ہو گئی ہے اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 58 ہزار 365 تک پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوروناوائرس کے اثرات صحتیاب ہونے بعد بھی ختم نہیں ہوتے، برطانوی ڈاکٹرز

برازیل میں 27 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور 94 ہزار 130 اموات ہوئی ہیں۔

بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں مریضوں کی تعداد 18 لاکھ چار ہزار سے زائد ہے اور 38 ہزار ایک سو سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس میں کورونا سے 8 لاکھ 50 ہزار 870 افراد متاثر ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 128 ہو گئی ہے۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار ایک سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ 5 لاکھ 11 ہزار 485 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چین کا برازیل کے شہریوں پر کورونا ویکسین کا ٹرائل

پیرو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 19 ہزار 616 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 4 لاکھ 28 ہزار سے زائد ہے۔

میکسیکو میں چار لاکھ 39 ہزار 46 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور 47 ہزار سات سو سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے چلی میں تین لاکھ 59 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 9 ہزار 608 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 445 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 35 ہزار سے زائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: عالمی سطح پر مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے، شاہ محمود

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 46 ہزار 201 ہو گئی ہے جبکہ 3 لاکھ 4 ہزار 695 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں