ڈالر کی قیمت میں 22 پیسے کا اضافہ

Dollar rates

کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 22 پیسے کا اضافہ ہو گیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 22 پیسے اضافے کے بعد 167 روپے کا ہو گیا۔

دو روز قبل پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت پنتیس سو روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ چوبیس ہزار تین سو روپے ہو گئی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت تین ہزار روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ چھپن ہزار روپے ہو گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز فی تولہ سونا 1550 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 18 ہزار 850 روپے کا ہو گیا تھا جبکہ مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 1329 روپے اضافے کے ساتھ نئی قیمت ایک لاکھ 1894 روپے ہو گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں عالمی بینک سے 50 کروڑ 55 لاکھ ڈالر موصول ہو گئے، اسٹیٹ بینک

جمعرات کو صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2 ہزار 100 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 17 ہزار 300 روپے کا ہو گیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں