قیدیوں نے فیملیز کے ساتھ عید منانے کیلیے عدالت کا در کھٹکھٹا دیا 


لاہور: عید قرباں اپنے پیاروں کے سنگ منانے کے لیے قیدیوں نے لاہور ہائیکورٹ سمیت ماتحت عدالتوں میں ضمانت کیلئے سینکڑوں درخواستیں دائر کر دیں۔ 

عید سے پہلے عدالتوں اور وکلاء کے چیمبرز میں رش بڑھ گیا ہے، کوئی گرفتاری سے بچنے کے لیے کوشاں ہے تو کسی کو بعد از گرفتاری ضمانت درکار ہے جب کہ متعدد گرفتار ملزمان بھی پرمسرت تہوار اپنوں کے ساتھ منانے کے خواہش مند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہائی کورٹ کا راول جھیل کے کنارے کمرشل بلڈنگ سیل کرنے کا حکم

عدالتوں میں آئے مختلف مقدمات میں اسیر ملزموں کے عزیز و اقارب پرامید ہیں کہ وہ اپنے پیاروں کی عید سے پہلے ضمانت حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

ایک خاتون نے ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں اپنے بیٹے کی ضمانت کے لیے آئی ہوں میرے بیٹے کی ضمانت ہو گئی ہے خوشی کہ وہ اس بار ہمارے درمیان ہوگا۔

قانونی ماہرین کے مطابق عید سے پہلے عدالتوں کی جانب سے ریلیف دیا جانا خوش آئند ہے، کورونا کے باعث متعدد کیسز التوا کا شکار ہیں ان کا بھی نوٹس لیا جانا چاہیے۔

خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں ایک سو سے زائد، سیشن کورٹ میں دو سو تئیس، ضلع کچہری میں ایک سو تین، کینٹ کچہری میں اٹھانویں اور ماڈل ٹاؤن کچہری میں ایک سو سات ضمانتیں دائر ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ کا صحافی مطیع اللہ جان کو بازیاب کرانے کا حکم

عدالتی راہداریوں میں کئی ماہ سے چکر لگانے والے سائلین کہتے ہیں اگر عید سے پہلے ان کے پیارے گھر پہنچ جائیں تو خوشیاں دوبالا ہو جائیں گی۔


متعلقہ خبریں