پنجاب کے اسپتالوں میں دستیاب سو سے زائد ادویات ناقص قرار

Medicines

مارکیٹ میں الرجی کے ملاوٹ شدہ انجکشن فروخت ہونےکا انکشاف


لاہور: پنجاب ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے مختلف سرکاری اسپتالوں میں دستیاب 100 سے زائد ادویات کو غیرمعیاری قرار دے کر پابندی لگا دی۔

عوامی شکایات پر 107 حکومتی اسپتالوں سے چھ ماہ کے عرصے میں مختلف ادویات کے نمونے لیے گئے۔ صوبے بھر میں مشکوک ادویات کے مجموعی طور پر 71 کیسز پر کارروائی کی گئی۔ 28 کو مزید پڑتال کے لئے ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کو بھجوایا گیا۔

پنجاب کے شعبہ صحت کی نگرانی میں کی گئی جانچ پڑتال کے دوران 100 سے زائد دواؤں کے ناقص ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ کم و بیش 45 ادویات کے متعلق حفاظتی انتباہ بھی جاری کیا گیا۔

ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی جانب سے مشکوک قرار دی جانے والی یہ دوائیں سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کو بلامعاوضہ فراہم کی جا رہی تھیں۔ ناقص ادویات میں دل کے امراض، ہیپاٹائٹس، جسمانی درد اور تیزابیت کے علاج کے لیے دی جانے والی دوائیں شامل ہیں۔

ناقص دواؤں کے خلاف کارروائی کے دوران ایک کیس میں دوا  ساز کمپنی کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ تین کیسز میں کمپنیوں کو تنبیہ اور 19 کیسز کو خارج کیا گیا ۔

جانچ کے دوران ادویات کے 554 یونٹس سیل بھی کیے گئے تھے۔ 1102 کیسز ضلعی کوالٹی بورڈز کو منتقل کیے گئے ۔


متعلقہ خبریں