سندھ میں کورونا سے مزید 20 افراد جاں بحق


کراچی: سندھ میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 20 مریض جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا سے اموات کی تعداد 2 ہزار 209 ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندح مراد علی شاہ کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 498نئے کیسز سامنے آئے۔

مرادعلی شاہ کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 20ہزار 896 ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کراچی میں کوروناکے261مثبت کیسزرپورٹ ہوئے۔ کراچی میں کورونا کیسز کی تعداد 86ہزار 32ہوگئے۔

وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کے مطابق کراچی کے ضلع جنوبی میں 81، ضلع کورنگی51، ضلع شرقی میں50، ضلع وسطی31، ضلع ملیراورغربی میں 24،24 کیسزرپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق  پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 32 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 1114 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 924 ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 77 ہزار 402 افراد متاثر ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 2 لاکھ 46 ہزار 131 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد ایکٹیو کیسز کی تعداد 25 ہزار347 ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 21 ہزار 628 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔  ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 19 لاکھ 31 ہزار 102 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار 52 اور خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 33 ہزار 845 ہو گئی ہے۔ بلوچستان 11 ہزار 708 ، اسلام آباد 14 ہزار987، آزاد جموں و کشمیر 2 ہزار 65، گلگت بلتستان دو ہزار 90 اور پنجاب میں 92 ہزار 655 کورونا مریض ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے پھیلاوَ کے حوالے سے آئندہ دو ہفتے انتہائی اہم ہیں، اسدعمر

پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 138، سندھ میں 2 ہزار 189، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 192، اسلام آباد میں 165، بلوچستان میں 136، آزاد کشمیر میں 51 اور گلگت بلتستان میں 53 ہو چکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ‏ملک بھر کےاسپتالوں میں 233 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد ایک ہزار 859 ہے۔ اس وقت ایک ہزار 943 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں.

ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ 30 شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے


متعلقہ خبریں