کراچی: وزیراعظم نے فوج، این ڈی ایم اے اور ایف ڈبلیو او سے مدد طلب کرلی

کراچی: وزیراعظم نے فوج، این ڈی ایم اے اور ایف ڈبلیو او سے مدد طلب کرلی

فوٹو: ہم نیوز


کراچی: وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے بعد بلدیاتی نظام مکمل طورپرناکام ہونے پر پاک فوج، ایف ڈبلیو اور اوراین ڈی ایم اے مدد طلب کرلی ہے۔

کراچی کی صفائی: وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو ٹاسک دیدیا

ہم نیوز کے مطابق یہ بات گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بتائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کراچی پہ توجہ دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کراچی کو صاف کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں جب بھی بارش ہوتی ہے تو نالےاوورفلوہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی کراچی میں مزید بارشیں ہونی ہیں لیکن معلوم نہیں کہ کیا کرنا ہے؟

کراچی ڈوب چکا،وزیراعظم ریسکیو کیلیے فوج بھیجیں: پی ٹی آئی

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی میں حالیہ دنوں میں ہونے والی بارشوں کے بعد بلدیاتی نظٓام مکمل طور پر ناکام ہو گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مجھے پرسوں طلب کیا تھا اور وہ کراچی کے حالات پر انتہائی رنجیدہ تھے۔

گورنر سندھ نےکہا کہ کراچی شہرکو ہمیشہ سے نظرانداز کیا گیا جس کا نتیجہ یہ ہے کہ آج شہر قائد آفت زدہ لگتا ہے۔

کراچی والوں کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا، شبلی فراز

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے این ڈی ایم اے کو کراچی کا ٹاسک دیا ہے۔ انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بارشوں کے بعد نالوں کی صفائی یاد آتی ہے۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے واضح طور پر کہا کہ کراچی کو جس طرح چلایا جار ہا ہے اس طرح نہیں چل سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت بلیم گیم چل رہی ہے وگرنہ باقی کچھ بھی نہیں کیا جا رہا ہے۔

’ وفاقی حکومت کراچی کے عوام کو مشکل صورتحال میں تنہا نہیں چھوڑے گی‘

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو کراچی کے مسائل سے آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو ایک دن میں صاف نہیں کیا جا سکتا ہے لیکن عمران خان شہر قائدپہ توجہ دے رہے ہیں اور یہ بھی طے ہے کہ ہمیں کراچی صاف کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں