بلاول کے پاس کرپشن پر بات کرنے کا اخلاقی جواز نہیں ہے، شبلی فراز

وزیراعظم کا خط مسلمانوں کےجذبات کی ترجمانی ہے، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بلاول بھٹواوران کے مشیر حقیقت سے بالکل بے خبر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول کے صادق اور امین ہونے پر بہت سے سوالیہ نشانات ہیں۔

کراچی: وزیراعظم نے فوج، این ڈی ایم اے اور ایف ڈبلیو او سے مدد طلب کرلی

ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریت سنیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم اوران کے خاندان نے بڑی محنت اورایمانداری سے نام کمایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سےعدالت نے جوسوالات پوچھےان کے انہوں نے جوابات دیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ منی ٹریل آپ اس وقت دے سکتے ہیں جب آپ نے ایمانداری سے پیسہ کمایا ہو۔

سینیٹرشبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کوعدالت نے صادق اورامین قراردیا ہے جب کہ
بلاول کےصادق اورامین ہونے پربہت سے سوالیہ نشانات ہیں۔

کراچی کی صفائی: وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو ٹاسک دیدیا

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی تمام کمائی قانونی راستے سے پاکستان منتقل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹوشیشے کے گھرمیں بیٹھ کردوسروں پرپتھرپھینک رہے ہیں۔

سینیٹرشبلی فرازنے کہا کہ عوام نے عمران خان کے سماجی بھلائی  کےکام کود یکھتے ہوئے انہیں وزیراعظم منتخب کیا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ کیا بلاول بھٹونے اپنی زندگی میں غریبوں کے لیے بھی کچھ کیا ہے؟

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے استفسارکیا کہ کیا وہ بتا سکتے ہیں کہ سرےمحل کیسےخریدا گیا؟ کراچی میں جائیدادکیسےخریدی گئی؟ سوئس بینکوں میں 65 ملین ڈالرز کہاں سے آئے؟ اومنی گروپ کیسے بنا؟ منی لانڈرنگ کیسےکی گئی؟

بلاول کا اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا مطالبہ

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ بلاول بھٹو کو ان سارے سوالات کے جوابات اپنی فیملی ہی میں مل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول کے پاس کرپشن پر بات کرنے کا اخلاقی جواز نہیں ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی وفاق سے علاقائی پارٹی بن گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ فضل الرحمان سے ملیں یا گل رحمان سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف قانون کویہ لوگ نیب ایکٹ سےمشروط کر دیتے ہیں کیونکہ ان کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ این آر او دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل پر ان کو معافی مانگنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں  نے ترامیم پیش کیں کہ ایک ارب سے کم کرپشن کیس نیب کے پاس نہیں جانا چاہیے۔

کراچی ڈوب چکا،وزیراعظم ریسکیو کیلیے فوج بھیجیں: پی ٹی آئی

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹرشبلی فرازنے کہا کہ اپنی ٹیم میں تبدیلی وزیراعظم کا اختیار ہے۔


متعلقہ خبریں