صدر ٹرمپ کا امریکی صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ

ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن کو کرپٹ سیاستدان قرار دے دیا

فائل فوٹو


واشنگٹن: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے تجویز دی ہے کہ کورونا وبا کے سبب ملک میں نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات ملتوی کردیے جائیں۔

ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جب تک عوام محفوظ طریقےسے ووٹ نہ ڈال سکیں، انتخاب ملتوی کردیاجائے۔

انہوں نے کہا کورونا وبا کے دوران پوسٹل بیلٹ سے ہونے والا انتخاب تاریخ کا بدترین فراڈ اورغلط انتخاب ہوگا۔

خیال رہے کہ 30 اپریل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو سخت نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ انہیں دوبارہ صدارتی انتخاب میں جیتنے سے روکنا چاہتا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق امریکی صدر نے الزام عائد کیا تھا کہ چین خواہش مند ہے کہ آئندہ امریکی صدارتی انتخاب میں ڈیمو کریٹ امیدوار جوبائیڈن کامیاب ہوں۔

مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو لنگڑا قرار دے دیا

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح طور پرکہا تھا کہ وہ چین کے خلاف مختلف آپشنز پرغورکر رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس یقین کا اظہار کیا تھا کہ بہت کچھ کیا جا سکتا ہے۔

امریکی صدر نے اس سے قبل کہا تھا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے وہ چین سے خوش نہیں ہیں۔ انہوں نے عالمی ادارہ صحت پر بھی سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے تھے جن میں چین نوازی کا بھی الزام شامل تھا۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی بیرونی دنیا کے علاوہ خود اپنوں سے بھی کم ہی بنتی ہے۔ وہ چار دن قبل امریکی ذرائع ابلاغ کو لنگڑا بھی قرار دے چکے ہیں۔

دلچسپ امر ہے کہ گزشتہ صدارتی انتخابات میں روس پر امریکی الیکشن میں مداخلت کے حوالے سے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ ان الزامات کی باقاعدہ تحقیقات بھی ہوئی تھیں۔


متعلقہ خبریں