پنجاب: عید الاضحیٰ کے بعد دفتری اوقات معمول پر لانے کا فیصلہ

کورونا: پنجاب کے 11 ہائی رسک اضلاع میں لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد بھی شامل

فوٹو: فائل


لاہور: حکومت پنجاب نے عید الاضحیٰ کے بعد دفتری اوقات معمول پر لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پنجاب: تمام کنٹریکٹ اساتذہ کو مستقل کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق ہفتے میں پانچ دن کھلنے والے دفاتر صبح 9 بجے سے شام پانچ بجے تک کے درمیان کھلا کریں گے۔

صوبائی حکومت نے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ہفتے میں چھ دن کام کرنے والے دفاتر حسب معمول صبح 9 بجے سے لے کر شام چار بجے تک کے درمیانی عرصے میں کھلے رہیں گے۔

 پنجاب میں کورونا کے 206 نئے کیسز رپورٹ، مزید 9 افراد جاں بحق

ہم نیوز کے مطابق نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ہفتے میں چھ دن کام کرنے والے دفاتر جمعہ کے دن صبح 9 سے دوپہر ایک بجے تک کے درمیانی عرصے میں کام کیا کریں گے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ دفتری اوقات تین اگست 2020 سے دوبارہ معمول پر آ جائیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے سے ایس اینڈ جی اے ڈی نے تمام محکموں کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

پنجاب میں تاجروں نےلاک ڈاؤن مسترد کردیا، بازار کھل گئے

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے دفتری اوقات میں تبدیلیاں کی گئی تھیں۔


متعلقہ خبریں