پنجاب: بیورو کریٹس کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کا فیصلہ

حکومت پنجاب نے بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی

لاہور: حکومت پنجاب نے تمام بیوروکریٹس کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ٹیوٹا کے چیف آپریٹنگ آفیسر کیخلاف ’آمدن سے زائد اثاثہ جات‘ کی تحقیقات شروع

ہم نیوز کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے تمام سرکاری افسران سے ان کے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس ضمن میں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے تمام افسران اوراداروں کومراسلہ بھجوا دیا ہے۔

پنجاب پولیس افسران کے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب

حکومت پنجاب کی جانب سے اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام افسران اپنی جائیداد اور آمدن کے ذرائع کی ساری تفصیلات جلد پیش کردیں۔

صوبائی حکومت کے نوٹیفکیشن میں تمام افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ اس ضمن میں درکار ساری تفصیلات ( 30 جون2020 تک بنائےگئے تمام اثاثہ جات) جمع کروائیں۔

ہم نیوز کے مطابق تمام افسران کے اثاثہ جات کی تفصیلات پروموشن بورڈ کےسامنے رکھی جائیں گی۔

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس:نیب نےشہبازشریف کوطلب کرلیا

حکومت پنجاب کے نوٹی فکیشن میں واضح طور پر درج ہے کہ پروموشن سے قبل اثاثہ جات کی تفصیلات جانچنے کا حکم سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں