عزیر بلوچ حراست میں،سہولت کار اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں: علی زیدی

پاکستان تحریک انصاف نے سندھ کے بلدیاتی الیکشن کو مسترد کردیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کو بھولنے نہیں دوں گا اور منطقی انجام تک پہنچاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ عزیر بلوچ  حراست میں ہیں لیکن سہولت کار اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان جے آئی ٹیز پر ازخود نوٹس لیں، علی زیدی

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر نے الزام عائد کیا کہ وزیرتعلیم سندھ  ٹویٹر پرسیاسی مخالفین کو دھمکیاں دیتے پھرتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیرتعلیم کی زبان دیکھیں آج مجھے دھمکی دی ہے۔

انہوں نےکہا کہ گزشتہ چھ ہفتے نہایت اہمیت کے حامل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عزیربلوچ اور نثار مورائی کی جے آئی ٹی رپورٹ کو سندھ حکومت نے ریلیزکیا لیکن جے آئی ٹی پارٹ 2 کو میں نے ریلیز کیا۔

علی زیدی ملزمان کے لیے راستہ بنا رہے ہیںِ، مراد علی شاہ

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیرعلی زیدی کا کہنا تھا کہ بلدیہ فیکٹری میں300 کے قریب لوگوں کوجلایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی میں لکھا ہے کہ سندھ پولیس نےغلط تفتیش کی ہے۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور نے استفسار کیا کہ کیا سندھ حکومت نے اس جےآئی ٹی پرعمل کیا؟ انہوں نے سوال کیا کہ کیا دوبارہ ایف آئی آرکاٹی گئی؟

اپوزیشن ایف اے ٹی ایف کی آڑ میں نیب قانون میں ترامیم چاہتی ہے، شاہ محمود

ہم نیوز کے مطابق علی زیدی نے دعویٰ کیا کہ سندھ حکومت نے جےآئی ٹی رپورٹس کی سفارشات پر کبھی عمل درآمد نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کو بھولنے نہیں دوں گا اورمنطقی انجام تک پہنچاؤں گا۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور نے کہا کہ کسی کو این آراو نہیں ملنےوالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف بل پرکہا گیا کہ تب حمایت کریں گے جب آپ 35 ترامیم کومنظورکریں گے۔

ایف اے ٹی ایف: اپوزیشن نے بدلے میں این آر او مانگ لیا، فیصل جاوید

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیرعلی زیدی نے کہا کہ پہلے اپنے جرائم کو قبول کریں اور پھرمعافی مانگیں۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی پارٹ ٹو نے تو حقائق کھل کربتائے ہیں۔


متعلقہ خبریں