حکومت تعمیراتی شعبے کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی،وزیراعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت تعمیراتی شعبے کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تعمیراتی سرگرمیوں کے فروغ سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم کو بڑے بلڈر نے 1 ہزار 300 ارب روپے کے منصوبے شروع کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

ملکی مفاد میں ہونے والی قانون سازی کے بدلے این آر او نہیں دے سکتے، عمران خان

دوسری جانب نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی برائے ہاوسنگ،کنسٹرکشن اینڈ ڈیویلپمنٹ کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں۔

اس ضمن میں جاری اعلامیے کے مطابق این سی سی کا اجلاس گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاروں نے حکومتی تعاون کو حوصلہ افزا قرار دیا۔

اعلامیے کے مطابق تعمیراتی منصوبوں پر 4 سے 5 ماہ میں کام کا آغاز ہو جائے گا۔

وزیراعظم کا اجلاس میں کہنا تھا کہ ون ونڈو سہولت کو یقینی بنانے کے لئے کڑی نگرانی دی جائے گی، نئے رہائشی منصوبے گیس ، بجلی اور دیگر بنیادی ضروریات کی بروقت فراہمی جو یقینی بنائیں گے۔


متعلقہ خبریں