ہر مون سون میں کراچی کا ڈوبنا افسوسناک ہے، گورنر سندھ

گورنر راج کہاں لگ رہا ہے؟ مجھے تو نہیں پتا، عمران اسماعیل

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ہر مون سون میں کراچی کا ڈوبنا افسوسناک ہے، شہر میں مسائل کا مستقل حل ضروری ہے۔ 

گورنر عمران اسماعیل کی زیرصدارتاجلاس ہوا جس میں کراچی کے مسائل کے حوالے سے گفتگو ہوئی، اجلاس میں وفاقی وزیر علی زیدی، چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹینٹ جنرل محمد افضل اور مئیر کراچی وسیم اختر بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر گورنر سندھ  نے کہا کہ وزیراعظم کراچی کے لئے بہت فکرمند ہیں۔ وفاقی حکومت کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

شہر کے مسائل کا حل آئین کے آرٹیکل 140- اے میں ہے، میئرکراچی

ان کا کہنا تھا کہ معاشی حب کے حامل شہر کی ترجیحی بنیادوں پر ترقی کے وژن پر گامزن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے ، پاک فوج ، فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے ساتھ مل کر شہر کو صاف کریں گے۔


متعلقہ خبریں