اقتدار میں آنے کے بعد عمران خان نے عوام کو رلا دیا، مرتضیٰ وہاب

سماجی طور پر تنہا کرکے وبا کو شکست دینی ہے، مرتضیٰ وہاب

کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ عمران خان جب اپوزیشن میں تھےتو کہتے تھے میں ان کو رلاوَں گا، اقتدار میں آنے کے بعد انہوں نےعوام کو رلا دیا ہے۔

چینی کی قیمتوں میں اضافے اورعدم دستیابی پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چینی بحران خودساختہ مصنوعی تھا۔

انہوں نے کہا کہ  دو سالہ دوراقتدار میں پی ٹی آئی نے 22 کروڑعوام کی مشکلات میں اضافہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے نوٹس، انکوائری کمیشن رپورٹ کے بعد چینی کی قیمت بڑھ گئی، میڈیا رپورٹس ہیں کہ چینی کی فی کلو قیمت 95 روپے ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جب نوٹس لیتے ہیں تومارکیٹ سے اشیاغائب کیوں ہو جاتی ہیں؟ وقت آ گیا ہے کہ وزیراعظم اپنے نوٹس لینے کی صلاحیت پر نوٹس لیں۔


متعلقہ خبریں