میں نے اسمبلی کے لیے کان بند کرنے والا آلہ لے لیا ہے، علی زیدی


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے اپوزیشن پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اسمبلی کے لیے کان بند کرنے والا آلہ لے لیا ہے۔

کراچی: وزیراعظم نے فوج، این ڈی ایم اے اور ایف ڈبلیو او سے مدد طلب کرلی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ جب یہ اسمبلی میں تقریر کریں گے تو میں اس کو کان میں لگاؤں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس آلے کو دیگر اراکین اسمبلی کو بھی گٹ کریں گے۔

عزیر بلوچ حراست میں،سہولت کار اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں: علی زیدی

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیرعلی زیدی نے کہا کہ ایک صوبائی وزیر تعلیم ٹی وی پرآکربڑی باتیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نالیاں بند ہونے اورکچرا نہ اٹھائے کا ذمہ دار یوسی  چیئرمین اورصوبائی حکومت ہوتی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ شہر کی صفائی کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایف ڈبلیو او کے ساتھ مل کرنالوں کو صاف کیا تھا۔

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر نے کہا کہ امید تھی کہ صفائی کاعمل جاری رہے گا لیکن ایسا نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ صفائی وزیراعظم کا نہیں، منتخب نمائندوں اور یوسی چیئرمین کا کام ہے۔

علی زیدی کو جے آئی ٹی رپورٹ پیپلزپارٹی کے وزیر نے دی، فیصل واوڈا

علی زیدی کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد وزیراعظم قانون کے دائرے میں رہ کرکام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ کے خلاف پولیس والے نے رپورٹ بنائی ہے لیکن آپ اس رپورٹ کا جواب نہیں دے رہے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق اپوزیشن کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی  نے کہا کہ 12 سال سے آپ لوگ اس صوبےمیں حکومت کر رہے ہیں۔

علی زیدی نے شوکت خانم فنڈ ریزنگ کے 3 ملین ڈالر اپنے اکاوَنٹ میں ڈالے، سعیدغنی

ان کا کہنا تھا کہ ان کو سیاست کا کچھ  نہیں معلوم  ہے، بس اسمبلی میں بچوں کی طرح روتے رہتے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ انہوں نے کبھی کوئی کام کیا ہی نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں