قومی کرکٹ ٹیم نے عید الاضحیٰ انگلینڈ میں منائی


ڈربی: قومی کرکٹ ٹیم نے عید الاضحیٰ گھر اور گھر والوں سے دور انگلینڈ میں منائی تمام کھلاڑیوں نے ہوٹل کے بائیو سکیور ماحول میں رہتے ہوئے عید گزاری۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹوئٹر پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی تصاویر شئیر کیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھلاڑیوں نے سرفراز احمد کی امامت میں نماز عید ادا کی۔

بعد ازاں کھلاڑیوں نے آپس میں بغل گیر ہو کر ایک دوسرے کو عید مبارک کہا اور گروپ فوٹو بھی لی۔

کورونا وائرس کے باعث کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ نے ہوٹل میں ہی عید کی خوشیاں منائی۔

خیال رہے کہ عید الا ضحیٰ کے موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ میچ اور ٹی توئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ میں موجود ہے۔


متعلقہ خبریں